انٹرٹینمنٹ

مجھ سے ڈائریکٹر نے اپنی نامناسب خواہش کا اظہار کیا

ہولی وڈ کی خوبرو بولڈ اداکارہ و گلوکارہ 50 سالہ جینیفر لوپیز نے پہلی مرتبہ انکشاف کیا ہے کہ انہیں بھی جنسی طور پر ہراساں کیا گیا۔

اداکارہ جینیفر لوپیز نے اداکاری سے زیادہ گلوکاری میں اپنے جوہر دکھائے ہیں لیکن انہوں نے ہولی وڈ کو کامیاب فلمیں بھی دی ہیں اور انہیں انتہائی اچھی اور بولڈ اداکارہ مانا جاتا ہے۔

جینیفر نے ایسے کسی واقعے کا ذکر نہیں کیا تھا، جس میں انہیں ہراساں کیا گیا ہو لیکن اب پہلی مرتبہ انہوں نے خود کو جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کا انکشاف کیا ہے۔

جینیفر لوپیز نے شوبز میگزین ’ہولی وڈ رپورٹر‘ کے ایک سلسلے میں ساتھی اداکاراؤں اسکارلٹ جانسن، لپیتا نیانگو، لارا ڈیرن، رینی زلویگر اور آکوافینا کے ساتھ اپنے زندگی کے تجربات شیئر کرتے ہوئے ماضی کے ایک قصے کو بیان کیا۔

جینیفر لوپیز نے انکشاف کیا کہ انہیں بھی ایک کاسٹیوم ڈائریکٹر نے جنسی طور پر ہراساں کیا تھا۔

اداکارہ نے کسی کا بھی نام لیے بغیر بتایا کہ ایک مرتبہ فلم کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر کاسٹیوم ڈائریکٹر نے کمرے میں ان سے نامناسب خواہش کا ذکر کیا۔ کا سٹیوم ڈائریکٹر نے ان سے اپنے جسم پر موجود لباس اتارنے کی فرمائش کی اور کہا کہ وہ ان کی چھاتی دیکھنا چاہتے ہیں۔

کاسٹیوم ڈائریکٹر کی نامناسب خواہش پر وہ پریشان ہونے کے ساتھ ساتھ شرمندہ بھی ہوئیں اور انہوں نے ایسا کرنے سے منع کردیا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس وقت کمرے میں ان کے ساتھ ان کا فلمی لباس تیار کرنے والی خاتون ڈیزائنر بھی موجود تھیں اور انہوں نے کاسٹیوم ڈائریکٹر کو ایسا کرنے سے صاف منع کردیا۔

جینیفر لوپیز نے بتایا کہ انہوں نے کاسٹیوم ڈائریکٹر کو کہا کہ وہ ان کی خواہش کی تکمیل نہیں کر سکتیں البتہ جب فلم کی شوٹنگ ہوگی تو وہ جو دیکھنا چاہتے ہیں انہیں نظر آجائے گا۔ اداکارہ و گلوکارہ نے اعتراف کیا کہ اگرچہ انہیں کاسٹیوم ڈائریکٹر کے مطالبے پر تکلیف پہنچیں لیکن ان کے مطالبے پر انہیں حیرانی بھی ہوئی تھی، کیوں کہ وہ صرف ان کے بریسٹ دیکھنا چاہتے تھے۔

جینیفر لوپیز ذہنی و جسمانی طور پر میچور ہونے کی وجہ سے ہر بولڈ کردار کو بھی احسن انداز میں نبھاتی ہیں۔

جینیفر لوپیز کو جہاں فلموں میں بولڈ انداز میں دیکھا جاتا ہے، وہیں ان پر میوزیکل فیٹسیول کے دوران بھی بولڈ پرفارمنس کرنے کے الزامات لگائے جاتے ہیں۔

جینیفر لوپیز کی چند ہفتے قبل ریلیز ہونے والی بولڈ فلم ’ہسلرز‘ نے دھوم مچائی تھی اور یہ ریکارڈ کمائی کرنے میں بھی کامیاب ہوئی۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close