انٹرٹینمنٹ

سہانا خان کا فلم نگری میں فنی کیرئیر کا آغاز

شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان اداکاری کے لئے تیار

سہانا خان اپنے والد کی طرح اداکار بننا چاہتی ہیں. سہانا کے اسکول اور کالج کے پلے سے اکثر تصویر وائرل ہوتے ہم سب نے دیکھا ہے.

اب ایک بار پھر سہانا خان کی ایک کالج پلے سے تصویر وائرل ہو رہی ہے

 

View this post on Instagram

 

Baby 💞 @suhanakhanteam

A post shared by SuhanaKhan2 (@suhanakhanteam) on

شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان ممبئی کی فلم نگری میں قدم رکھنے سے پہلے ایک مختصر دورانیے کی فلم سے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کرنے جارہی ہیں۔

شارٹ فلم کا نام دی گرے پارٹ آف بلیو ہے۔ سوشل میڈیا پر سہانا کے اس اقدام کی تعریف کی جارہی ہے کہ انہوں نے اپنے والد کے فلم انڈسٹری میں موجود ہونے کا کوئی فائدہ نہیں اٹھایا بلکہ وہ ایک فنکارہ کی طرح فلموں میں آنے کے لیے جدوجہد کے دور سے گزررہی ہیں۔

سہانا خان نے آرڈہلی کالج سے گریجویشن کی ہے اور ان دنوں نیویارک یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں۔

فلم ”دی گرے پارٹ آف بلیو“ میں بھی یہی دکھایا گیا ہے کہ ایک لڑکی جو شوبزنس کی دنیا میں ہی پیدا ہوئی اور پلی بڑھی ہے اسے بھی فلموں میں اپنا نام کمانے کے لیے عام لوگوں کی طرح محنت کرنا پڑتی ہے اور خاصے تجربات کے بعد ہی منزل ان کے ہاتھ آتی ہے۔

فلم میں سہانا کا کردار ایک ایسی لڑکی کا ہے جو اپنے بائے فرینڈ کو اس کے والدین سے ملانے کی منتظر ہے۔

سہانا کی اداکاری کے حوالے سے اطلاعات ہیں اس فلم میں ان کے ایکسپریشنز بہت اچھے ہیں۔ ایکسپریشنز کے ساتھ ساتھ انہوں نے اپنی نگاہوں سے جو تاثرات دیکھنے والوں کو دیئے ہیں کمال کے ہیں۔

فلم میں دکھایا گیا ہے کہ اگرچہ ان کی اداکاری سے زندگی میں سانس لیتے ہیں ، لیکن پھر بھی انہیں بڑے بڑے مشق کی ضرورت ہے۔ سوہانا نے ایک نوجوان بالغ سینڈی کے کردار پر مضمون لکھا جو اپنے پریمی کو اپنے والدین سے ملانے کے منتظر ہے۔ مختصر فلم میں صرف دو کردار دکھائے گئے ہیں ، وہ اور اس کی دوست (رابن گونیلا) ، جنہیں ہوٹل جاتے ہوئے احساس ہوا کہ ان کا رشتہ خطرناک حد تک پہنچ گیا ہے۔

قریبی حلقوں کا کہنا ہے کہ سہانا نے فلم میں اپنی اداکاری اور ایکسپریشنز کے ذریعے ثابت کیا ہے کہ وہ نئے نقطہ نظر کے ساتھ بڑی فلموں میں کام کرنے کی بھرپور تیاریاں کررہی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close