انٹرٹینمنٹ

دپیکا نے میسج میں بھیجی گئی گالیوں کا اسکرین شاٹ شیئر کردیا

دپیکا پڈوکون گالیاں دینے والے شخص کی تفصیلات سامنے لے آئیں

بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے انسٹاگرام میسج پر گالیاں دینے والے شخص کا نام اور بھیجے گئے پیغامات شیئر کردیئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دپیکا پڈوکون نے انسٹاگرام اسٹوری پر ڈائریکٹ میسج میں ایک شخص کی جانب سے بھیجی گئی گالیوں کا اسکرین شاٹ شیئر کردیا۔

اسکرین شاٹ میں اس شخص کی جانب سے دی گئی گالیاں اور اس کا نام واضح تھا۔

اداکارہ نے لکھا کہ واہ! آپ کے گھر والوں اور دوستوں کو آپ پر بےحد فخر ہوگا۔

بعدازاں اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری سے اسکرین شاٹ کو ڈیلیٹ کردیا تاہم اس دوران دیگر صارفین نے اس کا اسکرین شاٹ لے لیا اور اب لوگ اس شخص کی حرکت پر افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close