انٹرٹینمنٹ

اداکارہ وفا شہزادی اپنی ویڈیو شوٹ کے لیئے کل عمان روانہ ہونگی

کھڈیاں خاص(26 مارچ2021ء) معروف گلوکارہ ،ماڈل و اداکارہ وفا شہزادی اپنی ویڈیو شوٹ کے لیئے کل عمان روانہ ہوجائنگی۔تفصیلات کے مطابق عمان میں آٹھ روزہ قیام کے دوران وہ اپنی نئی ویڈیو کا شوٹ کروائینگی اور وہاں پر منعقد کیئے جانیوالے مختلف شوزمیں بھی پرفارم کرینگی۔

ایک ملاقات کے دوران وفا شہزادی نے بتایاکہ انہوں نے اپنے ویڈیوشوٹ کے لیئے گذشتہ ماہ جانا تھا مگر فلائٹ آپریشن ملتوی ہونے کی وجہ سے وہ نہ جاسکیں مگر اب چونکہ فلائٹ آپریشن بحال ہے اس لیئے وہ آٹھ روزکے لیئے عمان جارہی ہیں وہاں قیام کے دوران وہ ایک ویڈیو شوٹ میں حصہ لیں گی اور اس کے ساتھ ساتھ چند محدود سطح پر منعقدہونیوالی تقریبات میں بھی شرکت کرینگی اور پرفارم کرینگی۔

وفا شہزادی نے مذید بتایاکہ کووڈ19 کی وجہ سے شوبزتقریبات محدودہوکر رہ گئی ہیں جس سے آرٹسٹوں کو اندرون اور بیرون ممالک مواقع میسرنہیں ہو رہے اور وہ گھر بیٹھ چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close