انٹرٹینمنٹ

گلوکارہ آئمہ بیگ نے سوشل میڈیا پر ایسی تصویر شیئرکردی کہ صارفین کی تنقید کا شکار

لاہور : گلوکارہ آئمہ بیگ نے سوشل میڈیا پر ایسی تصویر شیئرکردی کہ صارفین کی کڑی تنقید کا شکار ہوگئیں۔

 

 

گزشتہ روز گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی مرر سیلفی شیئر کی جس میں وہ آئی فون ہاتھ میں تھامے مغربی طرز کا لباس پہنے شیشے کے سامنے کھڑی ہیں۔اس تصویر کو جہاں آئمہ کے مداحوں نے پسند کیا وہیں متعدد صارفین کی جانب سے گلوکارہ کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aima Baig (@aima_baig_official)

اذلان نامی صارف نے گلوکارہ پر تنقید کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ مریض لگ رہی ہو جب کہ ایک صارف نے لکھا کہ آپ کو سائیکو تھراپسٹ کی ضرورت ہے۔

عرفان نامی صارف نے آئمہ کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے انہیں مشورہ دیا کہ کچھ کھایا پیاکرو اسٹک جیسی دکھتی ہو۔

ایک صارف نے اداکارہ کے آئی فون پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ بڑا گندا رزلٹ ہے آپ کے آئی فون کا۔ خیال رہے کہ گلوکارہ نے حال ہی میں اداکار وہدایت کار شہباز شگری سے منگنی کی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close