More share buttons
Share with your friends










Submit
انٹرٹینمنٹ

دپیکا پڈوکون سمیت ان کا پورا گھرانہ عالمی وبا کا شکار

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون سمیت ان کا پورا گھرانہ عالمی وبا کا شکار ہو گیا ہے۔

 

 

 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکارہ دپیکا پڈوکون کی والدہ اور بہن میں بھی کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ خود دپیکا پڈوکون کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے اور اداکارہ اس وقت بنگلور میں اپنی والدہ کے گھر پر ہی ہیں۔

واضح رہے گذشتہ روز بھارت کے سابق معروف بیڈمنٹن کھلاڑی اور دپیکا کے والد پرکاش پڈوکون عالمی وبا کی وجہ سے بنگلور کے اسپتال میں داخل کیے گئے تھے۔

 

 

دوسری جانب دپیکا پڈوکون کے شوہر اداکار رنویر سنگھ کی جانب سے اداکارہ کی صحت کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

جبکہ اداکارہ دپیکا کے والد پرکاش پڈوکون کے ایک قریبی دوست نے میڈیا کو بتایا ہےکہ پرکاش کی حالت بہتر ہے اور انہیں 2 سے 3 دن میں گھر منتقل کیا جاسکتا ہے۔

گزشتہ دنوں قبل بھارت کے رئیلیٹی شو 14 کی فاتح و اداکارہ روبینہ دلیک کا بھی کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

 

 

اداکارہ روبینہ دلیک نے انسٹاگرام پر ایک اہم پیغام جاری کیا تھا جس میں اُنہوں نے مداحوں کو اپنی صحت کے حوالے سے آگاہ کیا۔

بگ باس 14 کی فاتح نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ میں ایک ماہ کے بعد اپنا پلازمہ عطیہ کرسکوں گی کیونکہ بدقسمتی سے میرا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

اداکارہ روبینہ نے بتایا تھا کہ میں اب اگلے 17 دن تک اپنے گھر میں ہی قرنطینہ میں رہوں گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rubina Dilaik (@rubinadilaik)

 

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close