انٹرٹینمنٹ

اداکارہ ایمن سلیم کی رمضان میں ایسی تصاویر سامنے آگئیں کہ سوشل میڈیا صارفین برس پڑے

لاہور: اداکارہ ایمن سلیم کی رمضان المبارک میں بولڈ ڈریس پہن کر تصاویر شیئر کرنے پر مداح بھڑک اٹھے اور تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

 

 

 

ایمن سلیم بھرپور صلاحیتوں کی مالک اداکارہ ہیں جنہوں نے ہم ٹی وی کے رمضان ڈرامہ چپکے چپکے سے ڈیبیو کیا ہے ، اس ڈرامے میں وہ مشی کا کردار نبھا رہی ہیں ۔

 

ان کی خوبصورتی اور بے عیب طبیعت نے دیکھنے والوں کی توجہ حاصل کر لی ہے مگر حال ہی میں انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر بہت سے تصاویر شیئر کیں جس میں وہ بولڈ لباس میں نظر آرہی ہیں جس پر صارفین انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں ۔

 

ان کے بہت سے مداحوں نے کہا کہ یہ بھی دیگر اداکاروں کی طرح ہی ہیں جبکہ کچھ نے کہا کہ یہ ڈرامہ میں اپنے معصومانہ کردار سے بالکل مختلف نظر آرہی ہیں ۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aymen Saleem (@aymen.saleem)

ایمن سابق کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی ہیں ، انہوں نے پنسلونیا یونیورسٹی سے گریجوایشن کی ہے، انہوں نے 2009 میں ایک سمارٹ کار میں 18لڑکیوں کو ایڈجسٹ کرنے کا ورلڈ ریکارڈ بھی بنارکھا ہے ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aymen Saleem (@aymen.saleem)

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close