انٹرٹینمنٹ

امیاتبھ بچن کی خریدی گئی پراپرٹی میں 6 گاڑیوں کو پارک کرنے کی گنجائش ہے

بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن نے ممبئی میں مہنگا ترین اپارٹمنٹ خریدا ہے جس کی قیمت 31 کروڑ روپے ہے۔ رپورٹس کے مطابق یہ اٹلانٹس کے ٹائر2 بلڈر، کرسٹل گروپ کا پراجیکٹ ہے اس جائیداد کی فی مربع فٹ قیمت تقریباً 60 ہزار روپے ہے

بگ بی نے مہاراشٹرا حکومت کی 31 مارچ 2021 تک 2 فیصد چھوٹ لینے والے اسٹیمپ ڈیوٹی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپارٹمنٹ کی اسٹیمپ ڈیوٹی کی مد میں62 لاکھ روپے اداکیے ہیں۔ یہ اپارٹمنٹ 27 اور 28 ویں فلور پر ہے اور اس پراپرٹی میں 6 گاڑیوں کو پارک کرنے کی گنجائش ہے۔

صرف بگ بی نے نہیں بلکہ اداکارہ سنی لیونی اور فلمساز آنند لال رائے نے بھی اسی پراجیکٹ میں اپارٹمنٹ خریدے ہیں جن قیمتیں بالترتیب 16 کروڑ اور 25 کروڑ ہیں۔

یہ بھی پڑ ھیں: بڑے بڑے نام ہوئے بدنام۔۔۔۔بالی ووڈ کی کونسی اداکارائیں شادی سے پہلے ہی حاملہ ہو گئیں ؟ جانئے

گزشتہ برس اگست میں مہاراشٹرا حکومت نے رہائشی املاک کے کاروبار کو فروغ دینے کے لیے عارضی طور پر ہاؤسنگ یونٹس پر اسٹیمپ ڈیوٹی (ٹیکس) 5 فیصد سے کم کرکے 2 فیصد کردیاتھا۔ یکم جنوری 2021 سے 31 مارچ 2021 تک اسٹیمپ ڈیوٹی 3 فیصد تھی۔ متعدد معروف شخصیات نےشہر میں لگژری پراپرٹیز میں سرمایہ کاری کے لیے اس چھوٹ کا فائدہ اٹھایا۔ اداکارا رجن کپور اور سوناکشی سنہا نے بھی باندرہ کے علاقے میں اسکائے ولاز خریدا تھا جس کی مالیت 20 کروڑ سے زائد تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close