انٹرٹینمنٹ

اداکارہ ماہرہ خان نے اہم انکشاف کر دیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی صفہ اول اداکارہ ماہرہ خان نے اہم انکشاف کر دیا ہے۔

 

 

 

 

 

 

ماہرہ خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران خود سے متعلق دلچسپ معلومات اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے جس کی ویڈیو انسٹاگرام پر وائرل ہو رہی ہے۔

 

 

ماہرہ خان سے شو کی میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیریئر کے دوران کس ڈرامے یا فلم میں کونسا کردار ادا کرنا ماہرہ خان کے لیے مشکل ترین ثابت ہوا ہے؟

 

جس کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ وہ ایک نئے پروجیکٹ میں کام کر رہی ہیں جس میں اُنہیں ایک نابینا لڑکی ’نیلو فر‘ کا کردار ادا کرنا ہے۔

 

ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ اُن کے لیے نیلو فر کا کردار اب تک کے سب ہی کرداروں سے مشکل ثابت ہوا ہے۔

 

دوسری جانب دوارانِ انٹرویو ماہرہ خان نے بتایا کہ اگر اُنہیں پاکستان کے اداکار و میزبان ساحر لودھی اور بھارت کے شاہ رُخ خان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کا کہا جائے تو وہ ساحر لودھی کو شاہ رُخ خان پر فوقیت دیں گی۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close