انٹرٹینمنٹ

نیلم منیر بیوٹی کوئن قرار

معروف اداکارہ نیلم منیر کو مداحوں نے بیوٹی کوئن قرار دے دیا۔

اداکارہ نیلم منیر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک نئی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ انتہائی پر کشش دکھائی دے رہی ہیں۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ کی سائٹ انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصویر میں نیلم منیر سمندر کنارے کھڑی ہوکر خوب صورت پوز دیتی دکھائی دے رہی ہیں۔

نیلم منیر نے سیاہ لباس زیب تن کیا ہوا ہے، جبکہ سیاہ چشمے اور کیپ کے ساتھ اداکارہ انتہائی دلکش دکھ رہی ہیں، جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

مداحوں کی جانب سے نیلم منیر کی تصویر پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے ، اور صارفین کی جانب سے ان کی تعریفوں کے پل بنائے جارہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close