انٹرٹینمنٹ

عرشی خان نے ‘افغان کرکٹر ‘کے ساتھ شادی کا ارادہ ترک کردیا

بھارتی اداکارہ عرشی خان نے افغان کرکٹر سے شادی کا فیصلہ واپس لے لیا

اداکارہ عرشی خان نے افغانستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سے رواں برس ہونے والی منگنی ترک کرنے کا اشارہ دے دیا۔

حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو کے دوران اداکارہ نے یہ انکشاف کیا تھا کہ ان کا تعلق افغانستان سے ہے۔

اداکارہ نے یہ بھی بتایا تھا کہ افغان کرکٹ ٹیم میں میرے والد کے دوست کے بیٹے ہیں جن کا انتخاب والد نے میرے ہمسفر کے طور پر کیا ہے۔

عرشی خان نے نام ظاہر نہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری منگنی رواں برس اکتوبر میں ہونی تھی لیکن افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد مجھے لگتا ہے اب یہ رشتہ ختم کرنا پڑے گا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہونے والے منگیتر میرے اچھے دوست تھے اور ہماری فون پر بات بھی ہوتی تھی لیکن موجودہ حالات کے سبب گھر والے اس رشتے پر رضامند نہیں ہوں گے اور اب وہ بھارت میں ہی میرے لیے کوئی دوسرا رشتہ ڈھونڈیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close