انٹرٹینمنٹ

اداکارہ مشال خان کو دھمکی آمیز پیغام

مشال خان کو فحش قراردے کر تیزاب حملے کی دھمکی دی گئی ہے۔

پاکستانی اداکارہ و ماڈل مشال خان کو تیزاب حملے کی دھمکی مل گئی۔

مشال خان نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی اسٹوری پر دھمکی آمیز پیغام کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔

مذکورہ پیغام میں ایک ٹوئٹر ہینڈل سے اداکارہ مشال خان کو تضحیک کا نشانہ بناتے ہوئے تیزاب کا حملہ کرنے کی دھمکی دی گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں دھمکی دینے والی خاتون ’’ہیلرحلیمہ‘‘کا سکرین شاٹ بھی شیئر کیا اور بتایا کہ اس خاتون نے ان کی ایک تصویر پر کمنٹ کے دوران حملے کی دھمکی دی اورحملے کیلئے دوسرے لوگوں سے مدد مانگی اور ساتھ ہی اداکارہ کو فحش بھی قرار دیا۔

اس پر مشال خان نے شدید ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی پریشان کن ہے۔

ساتھ میں اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ انہیں موصول ہونے والی اس دھمکی پر انہوں نے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ سے رجوع کرلیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close