انٹرٹینمنٹ

بہت جلدی منگنی کرلیں گے

بالی ووڈ: گزشتہ دنوں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کی وکی کوشل اور کترینہ کیف نے منگنی کرلی ہے

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف کے قریبی دوست اور اداکار وکی کوشل نے اپنی اور کترینہ کی منگنی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بہت جلدی منگنی کرلیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کی وکی کوشل اور کترینہ کیف نے منگنی کرلی ہے اگرچہ افواہیں جھوٹی نکلی تھیں، تاہم اب اداکار کی جانب سے ان افواہوں پر ردّعمل دیا گیا ہے۔

وکی کوشل نے ایک خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ خبریں پھیلائی گئیں کہ میں نے اور کترینہ نے منگنی کرلی ہے لیکن میں آپ سب کو بتانا چاہتا ہوں کہ وقت آنے پر میں جلد ہی منگنی کر لوں گا۔

گزشتہ کئی روز سے یہ خبریں سامنے آرہی تھیں کہ اداکارہ کترینہ کیف نے وکی کوشل سے منگنی کرلی ہے۔

تاہم اس کے بعد بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وکی کے بھائی سنی کوشل نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا تھا۔

سنی کا کہنا تھا کہ جب اس طرح کی باتیں سامنے آئیں تو ہمیں ہنسنے کا بھرپور موقع ملا۔

وکی کوشل اور کترینہ کیف کے درمیان گزشتہ کئی عرصے سے قریبی تعلقات قائم ہیں اور افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ مستقبل میں دونوں شادی کرنے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close