انٹرٹینمنٹ

ٹک ٹار اسٹار حریم شاہ کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی

ٹک ٹار اسٹار حریم شاہ نے اپنی تازہ ویڈیو سوشل میڈیا اکاونٹ انسٹاگرام پر شیئر کی

حریم شاہ نے اپنی تازہ ویڈیو  میں وہ ایئر پورٹ پر اپنے ساتھ کیئے جانے والے سلوک پر افسردہ اور پریشان دکھائی دے رہی ہیں۔

ٹک ٹاک اسٹارحریم شاہ کے مطابق ترکی میں اپنے شوہر کے ساتھ ہنی مون پر تھیں جہاں سے انہوں نے شارجہ جانا تھا اور جب وہ روانگی کیلئے
ایئر پورٹ پر پہنچیں تو انہیں ایسے حالات کا سامنا کرنا پڑ گیا جس کی توقع انہوں نے کبھی نہ کی تھی ۔

حریم شاہ نے بتایا کہ ایک تو مجھے جہاز میں سیٹ بہت مشکل سے ملی اور دوسرا ایئر پورٹ اسٹاف نے چینکنگ کے دوران میرا ماوتھ واش ،باڈی سپرے اور پرفیوم یہ کہ کر کوڑے کے ڈبے میں پھینک دیے کہ یہ چیزیں ہینڈ کیری میں لے جانے کی اجازت نہیں ہے۔

حریم شاہ مزید بتاتی ہے کہ ان کی آنکھوں کے سامنے ان کا سامان پھینک دیا گیا لیکن وہ عملے کو کچھ نہیں کہہ سکیں اور یہ منظر ان کے لیے کافی تکلیف دہ تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close