انٹرٹینمنٹ

این سی بی نے اننیا پانڈے کو پوچھ گچھ کے لئے دوبارہ طلب کیا

 نارکوٹکس کنٹرول بیورو آریان خان کی انینا پانڈے سے واٹس ایپ چیٹ کی بنیاد پر این سی بی نے اداکارہ سے مسلسل دوسرے دن پوچھ گچھ کی ہے۔

اننیا پانڈے 4 گھنٹے این سی بی کے سوالات کا جواب دیتی رہی، این سی بی نے انہیں دوبارہ طلب کیا جس کے بعد وہ گھر چلی گئیں۔

اننیا پانڈے کے ساتھ اُن کے والد اداکار چنکی پانڈے بھی این سی بی کے دفتر پہنچے۔

این سی بی حکام اداکارہ سے 4 گھنٹے تک منیشات کیس سے متعلق سوالات کرتے رہے، اس دوران چنکی پانڈے سمیر وینکھڈے کے کیبن کے باہر موجود رہے۔

رپورٹ کے مطابق چنکی پانڈے سمیر وینکھڈے کے کیبن کے باہر موجود رہے اور اندر ان کی بیٹی اننیا پانڈے سے تفتیشی افسر وی وی سنگھ اور خاتون افسر کی موجودگی میں پوچھ گچھ جاری رہی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close