انٹرٹینمنٹ

بھارتی اداکارہ پونم پانڈے زخمی حالت میں اسپتال منتقل

شوہر ہمیشہ بد سلوکی کرتا رہا ، شادی کے دو ہفتے بعد حملہ کرنے کی دھمکیاں دیں

بھارتی اداکارہ پونم پانڈے پر شوہر کا بہیمانہ تشدد،جس کے بعد اداکارہ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بھارتی اداکارہ پونم پانڈے کو اُن کے شوہر سیم بومبے نے شدید تشدید کا نشانہ بنایا ہے

بھارتی میڈیا کے مطابق پونم پانڈے کے شوہر سیم بومبے کو ممبئی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے جب کہ اداکارہ نے ان پر جسمانی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا، پونم فی الحال اسپتال میں داخل ہیں کیونکہ اُن کے سر، آنکھ اور چہرے پر چوٹیں آئی ہیں۔

پونم نے کہا کہ ان کا رشتہ ہمیشہ بدسلوکی کا رہا ہے، اُن کے شوہر اُن پر شدید تشدد کرتے ہیں۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب پونم پانڈے نے شوہر کے خلاف شکایت درج کرائی ہو۔ 2020 میں پونم نے شوہر کے خلاف ان کی شادی کے دو ہفتے بعد اُن پر حملہ کرنے اور دھمکیاں دینے کی شکایت درج کروائی تھی۔

اداکارہ نے اپنی شادی ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ شوہر کو گوا میں گرفتار کر لیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close