انٹرٹینمنٹ

کترینہ اور وکی کے ولیمے کی تقریب جنوری تک ملتوی

کترینہ اور وکی کوشل کے ولیمے کی تقریب عالمی وبا کورونا کی وجہ سے جنوری تک ملتوی ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ اور وکی ان دنوں اپنے ولیمے کی تقریب کی تاریخ طے کرنے میں مصروف ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ بالی ووڈ کی اس نئی نویلی جوڑی نے آئندہ ہفتے اپنے ولیمے کی تقریب کا انعقاد کرنا تھا لیکن عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے اس جوڑی کو ولیمہ جنوری تک ملتوی ہوگیا ہے۔

قریبی ذرائع نے بتایا کہ ’وکی اور کترینہ کے استقبالیہ کے مہمانوں کی فہرست وسیع ہے اور اس میں کچھ وی آئی پیز اور دیگر مہمانوں کے نام ہیں، کترینہ اور وکی کورونا وائرس کی وجہہ سے بہت محتاط ہیں کیونکہ وہ کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتے ہیں۔

ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا کہ جوڑے نے راجستھان میں اپنی شادی کے مقام سے ممبئی واپسی پر بھی کورونا وائرس ٹیسٹ کروانا یقینی بنایا۔

کترینہ اور وکی نے گزشتہ ہفتے محدود تعداد میں مہمانوں کے ساتھ ایک شاندار اور شاہانہ شادی کی تقریب میں شادی کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close