انٹرٹینمنٹ

مادھوری کی پہلی ویب سیریز ’دی فیم گیم‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان ہوگیا

 نئی ویب سیریز ’دی فیم گیم‘ اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس پر25 فروری کو ریلیز ہوگی۔

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کی پہلی ویب سیریز ’دی فیم گیم‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ۔

مادھوری نےفوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ویب سیریز’دی فیم گیم‘ کا پوسٹر سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Madhuri Dixit (@madhuridixitnene)

اُنہوں نے پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’اجنبی سی ہے اس کی دنیا اوراَن کہی سی ہے اس کی کہانی‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’اب وہ دنیا کے سامنے اپنی کہانی کے ساتھ آ رہی ہے‘۔

اداکارہ نےبتایا کہ اُن کی یہ نئی ویب سیریز ’دی فیم گیم‘ اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس پر25 فروری کو ریلیز ہوگی۔

کرشمہ کوہلی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس سیریز میں مادھوری کے علاوہ سنجے کپور، مانوکول، لکشویر سرن، سوہاسنی مولے، مسکان جعفری جیسے اداکار بھی نظر آئیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close