Featuredسندھ

عمران خان کے ساتھی بھی ان کے ساتھ کھڑے ہونے کو تیار نہیں

کراچی: نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان بوکھلا گئے ہیں

نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ عمران خان کا ایم کیو ایم کے پاس جانا مطلب بوکھلا گئے ہیں، عمران خان کے ساتھی بھی ان کے ساتھ کھڑے ہونے کو تیار نہیں۔

پیپلز پارٹی سندھ کے صدر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان بوکھلا گئے ہیں، لانگ مارچ کے شرکا نے اپنا اظہار کردیا ہے، عوام نے عمران خان کو مسترد کردیا ہے۔

نثاز کھوڑو کا کہنا تھا کہ عمران خان 3سال بعد ایم کیو ایم کے پاس چائے پینے کیوں گئے؟، ایم کیو ایم سے ملاقات میں تحریک عدم اعتماد پر بات ہی نہیں ہوئی، عمران خان کا ایم کیو ایم کے پاس جانا مطلب بوکھلا گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھی بھی ان کے ساتھ کھڑے ہونے کو تیار نہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close