Featuredسندھ

کراچی میں فی کلو چینی کی قیمت 175 روپے تک پہنچ گئی

مافیاز نے اپنے گوداموں میں چینی کے ذخائر جمع کرکے تھوک مارکیٹوں میں مصنوعی قلت پیدا کر رکھی ہے

کراچی: شہر قائد میں چینی کی قیمت بے قابو ہو کے 175 روپے  فی کلو تک پہنچ گئ

۔

گذشتہ ایک ہفتے کے دوران فی کلو گرام چینی کی تھوک قیمت میں مجموعی طور پر 40روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

کراچی ریٹیل گروسرز ایسوسی ایسوسی کے چیئرمین کے مطابق اس اضافے  کے نتیجے میں فی کلوگرام چینی کی تھوک قیمت 125روپے سے بڑھ کر 165روپے ہوگئی جبکہ فی کلوگرام چینی کی ریٹیل قیمت بھی 40روپے بڑھ کر 175روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

چینی برآمد کرنے کی اجازت دینے کے بعد مافیا کی جانب سے یومیہ بنیادوں پر چینی کی قیمتیں بڑھائی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مافیاز نے اپنے گوداموں میں چینی کے ذخائر جمع کرکے تھوک مارکیٹوں میں مصنوعی قلت پیدا کر رکھی ہے۔

انہوں نے نگراں حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ چینی مافیا کے خلاف فوری کریک ڈاؤن عمل میں لائے کیونکہ ہوشربا مہنگائی کی وجہ سے روزمرہ اشیاء کی فروخت بھی گھٹ گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close