Featuredاسلام آباد

میں ان اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والا نہیں ہوں : عمران خان

اسلام آباد: عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد سب کا حساب چکتا کردوں گا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کے سینئر رہنماؤں کا اجلاس ختم ہوگیا ، ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی طے کرلی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں عدم اعتماد کی تحریک کے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا، اتحادیوں سے ہونے والی ملاقاتوں پر گفتگو ہوئی اور اتحادیوں کی جانب سے دی گئی یقین دہانیوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی تحریک کو ناکام بنائیں گے، اپوزیشن کے کئی ارکان ہمارا ساتھ دیں گے، ہم نے اپنا ہوم ورک مکمل کرلیا ہے، اپوزیشن کو کچھ دن خوش ہونے دیں، سرپرائز دیں گے۔

اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں ان اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والا نہیں ہوں، پہلے بھی اس مافیا کا مقابلہ کیا اب بھی کروں گا، عمران خان، عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد سب کا حساب چکتا کردوں گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پیدا ہونے والے حالات پر قابو پا لیں گے، تمام ارکان میرے ساتھ دیں گے، پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close