Featuredکھیل و ثقافت

سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

کراچی ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں پاکستان ٹیم کو مشکلات سے نکالنے والے بابر اعظم نے 196 رنز کی تاریخی اننگز کھیلی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کراچی ٹیسٹ بے نتیجہ ختم ۔ کھیل کے پانچویں روز پاکستان کو جیت کیلئے 314 رنز جبکہ آسٹریلیا کو 8 وکٹیں درکار تھیں۔

آسٹریلیا کے 506 رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستان ٹیم 7 وکٹوں پر 443 رنز بناسکی۔ تین میچز کی سیریز اب تک 0-0 سے برابر ہے۔

ٹیسٹ کے پانچویں روز پاکستان نے اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز 192 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ سے کیا تو بابر اعظم 102 اور عبداللہ شفیق 71 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے۔

دونوں کھلاڑیوں کی جانب سے محتاط انداز میں اپنی ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا گیا تاہم عبداللہ شفیق 96 رنز بنا کر نروس نائنٹیز کا شکار ہو گئے اور پیٹ کمنز کی گیند پر سلپ میں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

اس کے بعد محمد رضوان اور بابر اعظم نے ریکارڈ شراکت داری قائم کی۔دونوں نے مل کر اپنی ٹیم کے لیے 115 رنز جوڑے لیکن اس سے بھی بڑھ کر انہوں نے 248 گیندوں کا مقابلہ کیا۔

ابتدا میں بورنگ کہے جانے والے کراچی ٹیسٹ کو کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کی بدولت ڈرا کرواکر تاریخی بنادیا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close