Featuredپنجاب

جو قوم اچھے اور برے کی تمیز نہیں کرتی وہ قوم مر جاتی ہے

کمالیہ: آصف زرداری اس ملک کی بڑی بیماری ہے، شہبازشریف کو جہاں جوتے نظر آتے ہیں وہ پالش کرنا شروع کردیتے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کا کمالیہ میں جلسے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کمالیہ میں بھی ڈیزل سستا ہوگیا ہے، ڈیزل اور پیٹرول کو سستا کرنے پر بڑا پیسہ خرچ کیا، سب سے پہلے آصف زرداری آپ کا شکریہ، جس کی قیمت نیچے آگئی ڈیزل اس کا شکریہ، شہبازشریف کو جہاں جوتے نظر آتے ہیں وہ پالش کرنا شروع کردیتے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ان تین لوگوں کے چہرے دیکھ کر لوگ ڈر گئے اور دوبارہ میری طرف آگئے، اللہ نے سب کے دل میری طرف موڑ دیئے اور سب میری طرف آ گئے، پی ٹی آئی سے ناراض ہونے والے بھی ان چوہوں کی شکلیں دیکھ کر واپس آگئے، جو قوم اچھے اور برے کی تمیز نہیں کرتی وہ قوم مر جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انسان نیوٹرل نہیں ہو سکتا، انسان اچھائی اور برائی کو دیکھ سکتا ہے، آصف زرداری اس ملک کی بڑی بیماری ہے، شہبازشریف کے چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں 375 کروڑ روپے آگئے، پاناما پیپرز میں پتہ چلا لندن کے مہنگے ترین علاقے میں اس کی بیٹی کے نام 4 فلیٹ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ میرے خلاف اکٹھے ہوئے کہ حکومت گراؤ، اقتدار میں آؤ اور نیب کو ختم کرو، میں بار بار ان تین چوہوں کو پیغام دے رہا ہوں کہ حکومت جانا معمولی چیز ہے، حکومت جانا تو معمولی چیز ہے میری جان بھی چلی جائے تو تمہیں چھوڑوں گا نہیں، کرپٹ آدمی کبھی آزاد عدلیہ کو چلنے نہیں دیتا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ڈنڈوں سے سپریم کورٹ پر حملہ کیا اور سجاد علی شاہ کو بھگایا، ڈان لیکس میں پیغام تھا دوستی کرنا چاہتا ہوں فوج نہیں مان رہی، تعلقات خراب کرنے اور جوتے پالش کرنے میں بہت فرق ہے، یہ دوسروں کی غلامی اس لیے کرتے ہیں کیونکہ ان کا پیسہ بیرون ملک پڑا ہے، جن کا پیسہ اور جائیداد باہر ہوں وہ کبھی خارجہ پالیسی کو آزاد نہیں ہونے دے گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چوری کے پیسے سے حکومت کو گرارہے ہیں، کل کا دن فیصلہ کن ہوگ، کل سب نے اسلام آباد پہنچنا ہے، کمالیہ کے لوگوں کو بھی کل جلسے میں دیکھنا چاہتا ہوں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ یہ میرے خلاف اکٹھے ہوئے کہ حکومت گراؤ، اقتدار میں آؤ اور نیب کو ختم کرو، حکومت جانا تو معمولی چیز ہے میری جان بھی چلی جائے تو تمہیں چھوڑوں گا نہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close