Featuredپنجاب

میرے خلاف کرپشن کا ایک بھی ثبوت ہے تو سامنے لائیں : بزدار

لاہور:  آپ ناکام ہوں گے کیونکہ عمران خان کی ایمانداری پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔

عثمان بزدار کا اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ نہ کوئی ٹھیکہ، نہ کوئی کیلبری خط، نہ کوئی جعلی ٹرسٹ ڈیڈ، نہ کوئی مقصود چپڑاسی نہ میرے کوئی مے فئیر کے فلیٹ سامنے آئے۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ ن لیگ اور اس کے حواری ساڑھے تین سال میں مجھ پر یا میری کابینہ پر کرپشن کا ایک بھی سکینڈل سامنے نہیں لاسکے، اگر آپ کے پاس کوئی ثبوت ہے تو ضرور سامنے لائیں۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بغیر کسی ثبوت آپ گھریلو خواتین خاتون اول ہوں یا فرح خان، ان پر الزامات لگاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مقصد صرف ایک کہ کسی طرح سے عمران خان پر تنقید کر سکیں، آپ ناکام ہوں گے کیونکہ عمران خان کی ایمانداری پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close