پنجاب

نواز شریف اور مریم نواز آج لندن روانہ ہوں گے

لاہور: سابق وزیر اعظم نواز شریف بیگم کلثوم نواز کی تیمارداری کے لئے آج صبح لاہور سے براستہ دوحہ لندن روانہ ہوں گے، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف، مریم نواز اور دیگر صبح 9 بجکر 20 منٹ پر لاہور سے براستہ دوحہ لندن روانہ ہوں گے۔نواز شریف کچھ روز لندن میں قیام کریں گے کل احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم کی ایک ہفتے کیلئے حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کی تھی جب کہ جج محمد بشیر نے مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست میں رد و بدل کی استدعا مسترد کردی اور ان کا استثنیٰ 15 دسمبر تک برقرار رکھا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close