Featuredاسلام آباد

سیلاب کے باعث افغانستان میں پہلے سے جاری انسانی بحران میں مزید شدت پیدا ہونے کا خدشہ ہے

اسلام آباد : وزیرِ اعظم پاکستان کا کہنا ہے کہ عالمی برادری افغانستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے ہنگامی امداد کے لیے آگے آئے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے افغانستان میں سیلاب کے باعث جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہاں امداد بھجوا رہے ہیں۔

جاری کیے گئے ایک بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے افغان عبوری حکومت اور عوام سے اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ عالمی برادری افغانستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے ہنگامی امداد کے لیے آگے آئے۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ او آئی سی افغان ہیومینٹیرین ٹرسٹ کے فورم سے متاثرہ افغان عوام کی مدد کی کوششوں کو تیز کرے۔

انہوں نے کہا ہے کہ سیلاب کے نتیجے میں افغانستان میں پہلے سے جاری انسانی بحران میں مزید شدت پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بر وقت اقدامات نہ ہوئے تو جانی نقصانات بڑھنے کا خطرہ ہے، ہنگامی اقدامات درکار ہیں۔

انہوں نے اپیل کی ہے کہ خوراک، طبی امداد، بے گھر افراد کو پناہ گاہوں کی فراہمی کے لیے عالمی برادری مدد کا پروگرام شروع کرے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ افغانستان کی مشکل کی اس گھڑی میں افغان عوام کے ساتھ ہیں، ہر ممکن امداد کریں گے۔

انہوں نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ افغانستان کے سیلاب سے متاثرہ عوام کو امداد کی فراہمی کا حکم دیا ہے، امداد بھجوا رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close