Featuredاسلام آباد

وفاقی کابینہ نے ہفتہ کی چھٹی بحال کردی

اسلام آباد : کابینہ نے تمام سرکاری اداروں میں پیٹرول کے استعمال پر 40 فیصد کٹوتی کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہوگیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں توانائی اور ایندھن کی بچت کے لئے مختلف تجاویز، ہفتے کے دن کی چھٹی اور سرکاری گاڑیوں کو فیول کی 33 فیصد تک کٹوتی، 5 دنوں میں بھی سرکاری ملازمین کو ایک دن گھر سے کام کرنے۔ کمرشل مارکیٹس رات 10 بجے بند کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔

وفاقی کابینہ نے ہفتہ کی چھٹی بحال کردی۔ مارکیٹوں کی شام سات بجے بندش کا فیصلہ نہ ہوسکا۔ کابینہ نے تمام سرکاری اداروں میں پیٹرول کے استعمال پر 40 فیصد کٹوتی کی منظوری دے دی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جمعہ کے روز ورک فرام ہوم کی تجویز سامنے آئی ہے، تجویز پر غور کیا جائے گا پھر کابینہ اعلان کرے گی۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کابینہ میں مارکیٹوں کو جلدبند کرنے کے حوالے سے بھی تجاویز آئی تاہم مارکیٹوں پر فیصلہ صوبوں ،تاجروں سےمشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close