Featuredاسلام آباد

موجودہ حکومت نے مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں

اسلام آباد: آج وہ لوگ مسلط کیے گئے ہیں جن پر اربوں روپے کرپشن کے کیسز چل رہے ہیں

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ایک ویڈیو بنا کرمحفوظ جگہ پر رکھی ہوئی ہے، اگر مجھے کچھ ہوگیا تو ویڈیو میں سب سامنے آجائے گاکہ ذمہ دار کون ہے؟

سابق وزیراعظم عمران خان نے جاری کردہ ویڈیو بیان میں کہا کہ پاکستان میں 5 جولائی کو مارشل لا لگا کر ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت ختم کی گئی، امریکہ ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت سے خوش نہیں تھا، امریکہ خوش نہیں تھا کہ پاکستان ایک آزاد خارجہ پالیسی بنائے، ذوالفقارعلی بھٹو بھی پاکستان کو آزاد خارجہ پالیسی کی طرف لے جا رہےتھے۔

عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ہماری حکومت میں ملکی معیشت بہتری کی طرف جا رہی تھی، موجودہ حکومت نے مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارے دور میں ٹیکس کلیکشن میں ریکارڈ اضافہ ہورہا تھا، کورونا کے دوران پاکستان میں سب سے زیادہ روزگار فراہم کیا گیا، ہمارے دور میں آئی ٹی کے شعبے میں ریکارڈ ترقی ہوئی۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ آج وہ لوگ مسلط کیے گئے ہیں جن پر اربوں روپے کرپشن کے کیسز چل رہے ہیں، ان لوگوں نے 30 سال کے دوران صرف منی لانڈرنگ کی ہے، دنیا بھر میں آصف علی زرداری کو مسٹرٹین پرسنٹ کہا گیا، نواز شریف کی کرپشن پر فلمیں بنی ہوئی ہیں، ان کا صرف ایک مقصد تھا کسی طرح این آر او مل جائے۔

عمران خان نے کہا کہ ان لوگوں کا نظریہ پیسہ ہے، سازش کرنے والوں کو عوام قبول نہیں کریں گے، ان لوگوں کو موقع ملے تو اسرائیل کو بھی تسلیم کر لیں، یہ کشمیریوں کی قربانیوں کو نظراندازکر کے بھارت سےدوستی کرلیں گے ، یہ امریکہ کواڈے بھی دیں گے اورکسی نئی امریکی جنگ میں دوبارہ کود پڑیں گے۔

سابق وزیراعظم نے استفسار کیا کہ حمزہ شہباز کا فیصلہ کیوں جلدی نہیں ہوا؟ کیا حمزہ شہباز وزیراعلیٰ بننے کے اہل ہیں؟ سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں 15 فیصد امیدواروں نے ڈر کی وجہ سے حصہ نہیں لیا۔

عمران خان نے کہا کہ 30 سال سے پیپلزپارٹی اور ن لیگ اقتدار میں ہیں، پاکستان کو نقصان پہنچانے میں دونوں جماعتوں کا ہاتھ ہے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی وجہ سے آج بنگلہ دیش ہم سے آگے نکل گیا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ میں نے کبھی پاکستان میں اس طرح کا فاشزم نہیں دیکھا، آج سوشل میڈیا کا دور ہے کوئی بھی خبر نہیں روکی جا سکتی، یہ لوگ ملک کو انارکی کی طرف لے کے جا رہے ہیں، یہ بتائیں سوشل میڈیا کا منہ کیسے بند کریں گے؟

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں دھاندلی کے باوجود حکومت کو شکست دینی ہے، آصف زرداری آج ملک میں ایسے گھوم رہا ہے جس طرح بادشاہ ہو، شہبازشریف اور حمزہ پر 16 ارب روپے کرپشن کے کیسز ہیں وہ آزاد گھوم رہے ہیں۔

سابق وزیر اعظم نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ مریم نواز نے کہاکہ لندن تو کیا پاکستان میں میری کوئی جائیداد نہیں، لندن کے سب سے مہنگے علاقے میں چار چار فلیٹ مریم کے نام پر ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close