Featuredدنیا

برطانوی اخبار دی گارڈیئن نے عمران خان کے دعویٰ کی تردید کردی

 اخبار نےعمران خان کے بیان کو غلط نقل نہیں کیا اور ہم اس انٹرویو کے متن پر قائم ہیں۔

برطانوی اخبار دی گارڈیئن نےعمران خان کے دعویٰ کی تردید کردی۔

گارڈیئن کے ورلڈ افیئر ایڈیٹر جولین بورجر نے کہا کہ اخبار نے عمران خان کے بیان کو غلط نقل نہیں کیا اور ہم اس انٹرویو کے متن پر قائم ہیں۔

گزشتہ روز عمران خان نے کہا تھا کہ گارڈین نے ملعون سلمان رشدی پر حملے سے متعلق میری گفتگو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کی۔

اس سے قبل اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں عمران خان نے ملعون سلمان رشدی پر حملے کو خوف ناک اور افسوس ناک قرار دیا تھا۔

عمران خان نے کہا تھا کہ وہ ملعون سلمان رشدی کی کتاب پر عالم اسلام کے ردعمل کو سمجھ سکتے ہیں مگر یہ قاتلانہ حملے کا جواز نہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close