Featuredپنجاب

عام انتخابات میں عوام پی ٹی آئی کو دو تہائی اکثریت سے کامیاب کروائیں گے

سرگودھا: مجھے نااہل کرنے کا منصوبہ پنجاب الیکشن کے نتائج دیکھ کر بنایا

عمران خان نے کہا کہ عام انتخابات میں عوام پی ٹی آئی کو دو تہائی اکثریت سے کامیاب کروائیں گے۔

سرگودھا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں نے ایک ٹیپ ریکارڈ کر کے رکھوادی ہے جس میں اُن چار لوگوں کے نام ہیں جنہوں نے میری حکومت کے خلاف سازش کی اور نااہل کرنے کا منصوبہ بنایا۔

عمران خان نے کہا کہ اگر مجھے کچھ ہوگیا تو وہ ٹیپ عوام کے سامنے آئے گی اور پھر عوام اُن چاروں لوگوں کو نہیں چھوڑیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ انہوں نے نااہل کرنے کا منصوبہ پنجاب الیکشن کے نتائج دیکھ کر بنایا کیونکہ اب انہیں معلوم ہے کہ عام انتخابات میں عوام پی ٹی آئی کو دو تہائی اکثریت سے کامیاب کروائیں گے، یہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو ساتھ ملا کر منصوبے کو عملی جامع پہنانے کی کوشش کررہے ہیں مگر لکھ کر دیتا ہون کہ انہیں ناکامی ہوگی۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ’حکومت نے ہمارے خلاف مسجد نبوی ﷺ کے واقعے کے بعد توہین  کے مقدمات درج کیے اور پھر دہشت گردی کے مقدمات درج کیے جس پر دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی ہوئی کیونکہ عالمی اداروں اور اخبارات کے صفحہ اول پر میری خبر لگی جو پہلے کبھی نہیں لگی تھی‘۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اب یہ توشہ خانے کی طرف آرہے ہیں، میں  بھی چاہتا ہوں کہ توشہ خانے کا کیس چلے جس کی کھلی سماعت ہو اور پھر زرداری، نوازشریف، یوسف رضا گیلانی  کو ملنے والے تحائف پر بھی سماعت کی جائے تاکہ عوام کو معلوم ہوسکے کہ کس نے کتنا فائدہ اٹھایا اور ملک کو نقصان پہنچایا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close