Featuredسندھ

منچھر جھیل کے سیلابی پانی نے سیہون شہر میں تباہی مچادی

سیہون : منچھر جھیل کا پانی اور فلو ہونے کی وجہ سے بھان سعید آباد اور ٹلٹی متاثر ہوسکتے ہیں۔

منچھر جھیل کے سیلابی پانی نے سیہون شہر ڈبو دیا ، سیہون شہر کی پانچ یونین کونسلز مکمل ڈوب گئیں۔

پاک آرمی کے جوانوں نے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن شروع کردیا ہے۔  متعدد دیہات میں ہزاروں متاثرین کے پھنسے ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ٹول پلازا کے گردونواح سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔ ریلوے پھاٹک اڑل واہ پر پاک آرمی اور پاک نیوی کی ریسکیو چیک پوسٹ قائم کردیں گئیں ہیں۔

ڈپٹی کمشنر جامشورو کا کہنا ہے کہ منچھر جھیل کا پانی اور فلو ہونے کی وجہ سے بھان سعید آباد اور ٹلٹی متاثر ہوسکتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close