Featuredپنجاب

پہلی بیوی کو طلاق کے 9 دن بعد اسکی بہن سے شادی غیر قانونی قرار

لاہور ہائیکورٹ نے عدت پوری کیےبغیر بیوی کی بہن سےشادی کوغیرقانونی قرار دے دیا،تحریری فیصلے میں لکھا پہلی بیوی کی عدت مکمل ہونے سے پہلے اسکی بہن سے شادی کرنا دو بہنوں کو بیک وقت نکاح میں رکھنے کے مترادف ہے۔

لاہورہائیکورٹ کےجسٹس طارق سلیم شیخ نےگیارہ صفحات پرمشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا،لکھااسلامی شریعت کےمطابق ایک شخص دو سگی بہنوں کو بیک وقت نکاح میں نہیں رکھ سکتا۔

پہلی بیوی،کی عدت مکمل ہونےسےقبل اس کی بہن سےشادی فاسد تسلیم کی جائے گی،میاں بیوی پرلازم ہےکہ فاسد شادی کےبارےمعلوم ہوتے ہی جلد ازجلد ایک دوسرے سے علیحدہ ہوجائیں،نہیں توقاضی کی ذمہ داری ہےکہ ان کی شادی ختم کرے۔

فیصلےمیں لکھا گیا ہےکہ ایف آئی آرکےمطابق مصورحسین نےپہلی،بیوی کو طلاق دینےکےنودن بعد دوسری بہن سےشادی کی،عدالت نےعدت پوری کیےبغیربیوی کی سگی بہن سے شادی کرنےوالےملزم کی عبوری ضمانت خارج کردی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close