Featuredپنجاب

تعلیمی مرکز میں جلسے کی اجازت  پر گورنر پنجاب نے نوٹس لے لیا

کالج میں فتنے کو جلسے کی اجازت پر وی سی کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے

لاہور: تعلیمی ادارے کالج ، یونیورسٹی کا سیاسی اکھاڑہ بنانا افسوس ناک ہے ۔

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے بطور چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں پی ٹی آئی کے پروگرام کے انعقاد کا نوٹس لے لیا، مریم نواز نے بھی وی سی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

لاہور کے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نامی نامور تعلیمی ادارے کے وائس چانسلر نے پاکستان تحریک انصاف کو تعلیمی مرکز میں جلسے کی اجازت دی تھی جس پر گورنر پنجاب نے نوٹس لے لیا۔

گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ ملک کے نامور تعلیمی ادارے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کا سیاسی اکھاڑہ بنانا افسوس ناک ہے، جامعات میں اس طرح کے سیاسی جلسوں کی گنجائش نہیں۔
محمد بلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ بچے ہمارا مستقل اور قومی سرمایہ ہیں انہیں سیاست میں دھکیلنے کی کوئی گنجائش نہیں۔

کچھ دیر قبل مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے ٹوئٹ میں مطالبہ کیا تھا کہ ایک فتنے کو کالج کے احاطے میں جلسہ کرنے کی اجازت دینے پر وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

انہوں نے کہا تھا کہ علم سیکھنے کی جگہ کو سیاسی نفرت پھیلانے کے لئے استعمال کرنا ایک ایسا جرم ہے جس پر سزا دئیے بغیر نہیں چھوڑنا چاہیے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close