Featuredکھیل و ثقافت

بھارت نے بنگلادیش کو ڈک ورتھ لیوئس میتھڈ کے تحت 5 رنز سے ہرادیا

ایڈیلیڈ: ٹی20 ورلڈکپ میں بنگلہ دیش کی بھارت کے ہاتھوں شکست ، پاکستان کے سیمی فائنل میں جانے کے امکانات ختم

ٹی20 ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے کے بارش سے متاثرہ 23 ویں میچ میں بھارت نے سنسنی خیز میچ میں بنگلہ دیش کو 5 رنز سے شکست دیدی۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں پہلی اننگز میں بھارت نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے تھے بعدازاں بارش کے بعد میچ کو 16 اوورز تک محدود کردیا گیا، جس کے بعد بنگال ٹائیگرز ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت 151 رنز کا ہدف ملا تھا۔

بھارت کی جانب سے کے ایل راہول اور ویرات کوہلی نے نصف سینچریاں اسکور کیں، دونوں نے بالترتیب 50 اور 64 رنز بنائے، دیگر کھلاڑیوں میں کپتان روہت شرما 2، سوریا کمار یادیو 30، ہارک پانڈیا 5، ڈنیش کارتک 7، اکشر پٹیل 7 رنز بناکر نمایاں رہے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے حسن محمود نے 3 جبکہ شکیب الحسن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بنگلہ دیش کی جانب سے اوپنر لٹن داس نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 26 گیندوں پر 60 رنز اسکور کیے ہیں تاہم بدقسمتی رن آؤٹ ہوگئے جبکہ نجم الحسن شنٹو 21، کپتان شکیب الحسن 13، عفیف حسین 3، مصدق حسین 6، یاسر علی ایک رن بناسکے۔

بھارت کی جانب سے ہاردک پانڈیا اور ارشدیپ سنگھ نے 2،2 جبکہ محمد شامی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

دوسری جانب بنگلہ دیش کی بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان کے سیمی فائنل میں جانے کے امکانات ختم ہوچکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close