Featuredاسلام آباد

عمران خان ہماری ریڈ لائن ہے وہ ریڈ لائین کراس کرنے کی کوشش کی گئی

اسلام آباد:عمران خان اپنے آخری سانس تک لڑے گا اور اس کی قوم بھی آخری سانس تک لڑے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان ہماری ریڈ لائن ہیں۔ آج وہ ریڈ لائین کراس کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
لانگ مارچ کے کنٹینر پر پی ٹی آئی قیادت پر فائرنگ کے واقعے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ آپ عمران خان کو ابھی جانتے نہیں، وہ آخری سانس تک لڑے گا اور اس کی قوم بھی آخری سانس تک لڑے گی۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ یہ مارچ ہر صورت جاری رہے گا۔ حقیقی آزادی کی جنگ جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ وزیر آباد میں اولڈ کچہری چوک پر لانگ مارچ کے کنٹینر پر فائرنگ کی گئی ہے، جس میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر رہنما فائرنگ سے زخمی ہوئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close