Featuredاسلام آباد

افراد پر تنقید کو ہرگز اداروں پر تنقید کا رنگ نہ دیا جائے : اسد عمر

ضروری نہیں کہ ادارے کا ہر ایک شخص بھی اسی احترام و محبت کا حقدار ہو

اسلام آباد : عمران خان  نے ہمیشہ اداروں کی مضبوطی کی ضرورت پر آواز اٹھائی ہے۔

پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا ہے کہ انفرادی حیثیت میں ان پر تنقید کیوں ممکن نہیں ہے؟ اداروں پر تنقید کا رنگ دینے کی ہر کوشش کو مسترد کرتے ہیں۔

پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ آئی ایس پی آر کے کل کے بیان نے عمران خان کیخلاف بے بنیاد الزامات عائد کئے ہیں۔ انہوں نے کبھی اداروں کیخلاف بات نہیں کی، بلکہ ہمیشہ اداروں کی مضبوطی کی ضرورت پر آواز اٹھائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ افراد پر تنقید کو ہرگز اداروں پر تنقید کا رنگ نہ دیا جائے۔ آئی ایس پی آر بتائے اگر اداروں کا کوئی شخص کوئی غلط کام نہیں کرتا تو کورٹ مارشل کیوں کئے جاتے ہیں؟ ماضی میں تو جنرل آفیسرز تک کا کورٹ مارشل کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ انفرادی حیثیت میں ان پر تنقید کیوں ممکن نہیں ہے؟ اداروں پر تنقید کا رنگ دینے کی ہر کوشش کو مسترد کرتے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ اہلکاروں کیجانب سے قومی دفاع کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے پر ادارہ محبت و احترام کا حقدار ہے۔ ضروری نہیں کہ ادارے کا ہر ایک شخص بھی اسی احترام و محبت کا حقدار ہو۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close