اسلام آباد

اسحاق ڈار کی چھ مذید کمپنیوں کا ریکارڈ احتساب عدالت میں پیش

اسلام آباد: اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نےکی۔ دوران سماعت ایس ای سی پی کی سدرہ منصور نے اضافی دستاویزات عدالت میں جمع کرائیں، ایس ای سی پی کے آفسر سلمان سعیدنے اسحاق ڈار کی مزید چھ کمپنیوں کا ریکارڈ عدالت میں پیش کر دیا۔

گواہ سلمان سعید نے بتایا کہ اسحاق ڈار سپنسر فارما پرائیویٹ لمیٹڈ، کورکیمیکلز پرائیویٹ لمیٹڈ اور سپنسر ڈسٹری بیوشن کے مالک ہیں، ہجویری ہولڈنگ، ہجویری مضاربہ منیجمنٹ اور حدیبیہ انجینئرنگ پرائیویٹ لمیٹڈ بھی اسحاق ڈار کی ملکیت ہیں۔ جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء آج عدالت پیش نہ ہوئے، جس پر احستاب عدالت نے نیب کو حکم دیا کہ وہ واجد ضیاء کو بیان قلمبند کرانے کیلئے آٹھ فروری کو لائیں۔

جج محمد بشیر نےاسپیشل پراسیکیوٹر نیب عمران شفیق سے کہا کہ واجد ضیاء استغاثہ کے گواہ ہیں اگر وہ آپ کے کہنے پر نہیں آرہے تو پھر ہم تحریری سمن جاری کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close