Featuredاسلام آباد

پی ٹی آئی الزام اور جھوٹ سے بھری پریس ٹاک کرسکتی ہے لیکن ایف آئی آر نہیں کٹوا سکی

اسلام آباد: فارن فنڈڈ فتنہ پنجاب انتظامیہ پر غلط ایف آئی آر کیلیے دباؤ ڈال رہا ہے

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فارن فنڈڈ فتنہ وزیراعظم، وزیر داخلہ اور آئی ایس آئی کے افسر پر قاتلانہ حملے کا بھونڈا الزام لگا سکتا ہے مگر وزیر آباد کے تھانے میں ایف آئی آر نہیں کٹواسکتا۔

اپنے بیان میں مریم اورنگ زیب نے کہا کہ پی ٹی آئی والے دو گھنٹے کی الزام، بہتان اور جھوٹ سے بھری پریس ٹاک کرسکتے ہیں لیکن اپنی حکومت میں چار دن بعد بھی قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر نہیں کٹوا سکے، فارن فنڈڈ فتنہ پنجاب میں طاقتور کا قانون چاہتا ہے اور جھوٹی ایف آئی آر درج کرانا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فارن فنڈڈ فتنہ پنجاب انتظامیہ کو غلط ایف آئی آر کٹوانے پر پریشرائز کر رہا ہے، فارن فنڈڈ فتنہ اپنی خواہش کے مطابق غیر قانونی ایف آئی آر کٹوانے پر بضد ہے اور اب تک کامیاب نہیں ہوسکا، فارن فنڈڈ فتنہ وزیراعظم، وزیر داخلہ اور آئی ایس آئی کے افسر پر قاتلانہ حملے کا بھونڈا الزام لگا سکتا ہے مگر وزیر آباد کے تھانے میں ایف آئی آر نہیں کٹوا سکتا۔

انہوں ںے مزید کہا کہ عمران نیازی کی خواہش پر ایف آئی آر درج کرانے کیلئے پی ٹی آئی کے ڈنڈا برداروں نے تھانوں پر بھی دھاوا بولا اور ابھی تک انہیں اپنے مقاصد میں کامیابی نہیں مل سکی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close