Featuredخیبر پختونخواہپنجاب

روٹی اور نان کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کر دیا گیا

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نانبائیوں نے قیمت میں ازخود اضافہ کیا ہے

 لاہور: پشاور میں روٹی 30 روپے کی ہو گئی، لاہور میں نان کی قیمت 35 روپے کا کر دیا

آٹے کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد پشاور میں نانبائیوں نے روٹی کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد 170 گرام کی روٹی 30 روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔

اس حوالے سے نان بائی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے آٹے کی حالیہ قیمت میں اضافے پر روٹی کی قیمت بڑھائی ہے۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ روٹی کی قیمت 20 روپے ہے جبکہ نانبائیوں نے قیمت میں ازخود اضافہ کیا ہے۔
لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے نان اور روٹی کی قیمت بڑھانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نان بائی ایسوسی ایشن نے نان اور روٹی کی قیمت میں اضافے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دی تھی۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ تندور مالکان نان کی قیمت 35 روپے جبکہ روٹی کی قیمت 25 روپے مقرر کرنا چاہتے ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close