Featuredپنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب نے اسمبلی تحلیل کی سمری گورنر کو ارسال کردی

نگراں حکومت کیلیے حمزہ شہباز کو بھی خط لکھ دیا ہے

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری گورنر کو بھیج دی ہے

وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہیٰ نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کر کے اسے عمل درآمد کیلیے گورنر کو ارسال کردیا ہے۔

اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے لیے اُن کی رہائش گاہ زمان پارک پہنچے۔ دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل اور مستقبل کے روڈ میپ کے حوالے سے گفتگو کی جبکہ سیاسی لائحہ عمل پر مشاورت بھی کی۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے تصدیق کی ہے کہ پرویز الہیٰ نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے سمری پر دستخط کردیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنا وعدہ پورا کردیا ہے، اب پی ٹی آئی الیکشن کی طرف جائے گی اور پاکستان بھی عام انتخابات کی جانب بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا کی اسمبلی کو بھی تحلیل کردیا جائے گا۔ فواد چوہدری نے بتایا کہ نگراں حکومت کیلیے حمزہ شہباز کو بھی خط لکھ دیا ہے۔

اُدھر خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان اور معاون خصوصی بیرسٹر سیف نے بتایا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کوتحلیل کرنے کے لیے ایڈوائس دودن بعد گورنرکوارسال کی جائے گی۔ پنجاب کی اسمبلی 48 گھنٹوں میں ٹوٹے گی جس کے بعد وزیراعلی خیبرپختونخوامحمود خان , گورنرکواسمبلی تحلیل کے لیے ایڈوائس ارسال کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کوئی مسلہ نہیں، ہم پنجاب اسمبلی کی تحلیل کا انتظارکرینگے، کے پی اسمبلی تحلیل ہونے پر اپوزیشن لیڈراکرم خان درانی کو نگران وزیراعلی کے تقررکے لیے خط لکھا جائے گا۔ بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ اب امپورٹڈ حکومت کے پاس نئے انتخابات کرانے کے سواکوئی چارہ نہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے چیئرمین فواد چوہدری نے کہا تھا کہ اگر کوئی قانونی مشکلات پیش نہ آئیں تو اسمبلی تحلیل کردی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close