Featuredپنجاب

حیران ہوں یہ لوگ اب اس پر ووٹ لیں گے۔۔۔

حنا پرویز بٹ نے تحریک انصاف کا انتخابی پوسٹر شیئر کردیا

سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک رہنے والی مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے پاکستان تحریک انصاف کا انتخابی پوسٹر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کردیا۔

حنا پرویز بٹ نے سندھ میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے سڑک پر لگے پی ٹی آئی کے انتخابی پوسٹر پر حیرانی کا بھی اظہار کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے انتخابی پوسٹر پر عمران خان کی لگی تصویر پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ یہ لوگ اب اس پر ووٹ لیں گے۔

پی ٹی آئی کے انتخابی پوسٹر پر عمران خان کے اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد کی تصویر لگائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے کل کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن کرانے کا اعلان کیا ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close