Featuredسندھ

سیہون: میونسپل کمیٹی کے تمام 15 وارڈز پر پیپلز پارٹی کامیاب

لیاری، بلدیہ اور ابراہیم حیدری ٹاؤن کی 10 نشتوں پر پیپلز پارٹی کو برتری حاصل

کراچی: گلشن اقبال اور نارتھ ناظم آباد ٹاؤن میں جماعت اسلامی آگے ہے۔

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کراچی اور حیدرآباد کے 16 اضلاع میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔
گلشن اقبال اور نارتھ ناظم آباد ٹاؤن میں جماعت اسلامی آگے ہے۔ لیاری، بلدیہ اور ابراہیم حیدری ٹاؤن کی 10 نشتوں پر پیپلز پارٹی کو برتری حاصل ہے۔

ضلع ملیر کی 30 میں سے 3 یونین کمیٹیوں میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کامیاب ہوگئے۔ ضلع جنوبی میں 25 یوسیز میں سے 1 پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین و وائس چیئرمین کے امیدوار کامیاب ہوگئے۔

سیہون میونسپل کمیٹی کے تمام 15 وارڈز پر پیپلز پارٹی نے کامیابی حاصل کرلی۔

حیدرآباد میں پیپلز پارٹی کو ضلع کی 160 میں سے 38 یوسیز پر برتی حاصل ہوگئی۔

میہڑ کے تمام 14 وارڈوں میں پی ٹی آئی نے 9 نشستیں اپنے نام کرلیں۔ پی پی پی 4 نشستیں حاصل کرسکی۔ پی پی پی(شہید بھٹو) بھی ایک سیٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی

دادومیں میونسپل کمیٹی کے 24 وارڈز میں سے پی پی پی کے 18، پی ٹی آئی کے 3 اميدوار اور 2 آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔

مٹیاری ٹاؤن کمیٹی کے 7 وارڈ میں سے جی ڈی اے 4 پر اور پیپلز پارٹی 3 پر کامیاب ہوگئی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close