Featuredپنجاب

پی ٹی آئی استعفوں کے باعث خالی نشستوں پر پولنگ 19 مارچ کو ہوگی

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے استعفوں کے باعث خالی ہونیوالی قومی اسمبلی کی 31 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے 31 حلقوں میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا، جس کے مطابق 10 فروری سے 14 فروری تک امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کروا سکتے ہیں۔

 

نوٹیفکیشن کے مطابق امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل 18 فروری کو ہوگا، 2 مارچ کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الرٹ کئے جائیں گئے۔

پی ٹی آئی کی خالی 31 نشستوں پر پولنگ 19 مارچ 2023ء کو ہوگی۔

جن حلقوں پر ضمنی انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے ان میں خیبرپختونخوا کے 16 جبکہ پنجاب کے 15 حلقے شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق این اے 2 سوات 1، این اے 3 سوات 2، این اے 5 اپر دیر 1، این اے 6 لوئر دیر 1، این اے 7 لوئر دیر 2، این اے 8 مالاکنڈ، این اے 9، بونیر، این اے 16 ایبٹ آباد 2، این اے 19 صوابی 2، این اے 20 مردان 1، این اے 28 پشاور 2، این اے 30 پشاور 4، این اے 34 کرک، این اے 40 باجوڑ 1، این اے 42 مہمند، این اے 44 خیبر 2 میں ضمنی انتخاب 19 مارچ کو ہوں گے۔

پنجاب کے جن حلقوں میں ضمنی الیکشن ہوگا ان میں این اے 61 راولپنڈی 4، این اے 70 گجرات 3، این اے 87 حافظ آباد 1، این اے 93 خوشاب 1، این اے 96 میانوالی 2، این اے 107 فیصل آباد 7، این اے 109 فیصل آباد 9، این اے 135 لاہور 13، این اے 150 خانیوال 1، این اے 152 خانیوال 3، این اے 158 ملتان 5، این اے 164 وہاڑی 3، این اے 165 وہاڑی 4، این اے 177 رحیم یار خان 3 اور این اے 187 لیہ 1 شامل ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close