Featuredتجارت

سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 4 ہزار 500 روپے ہوگئی

گزشتہ روز سونے کے دام میں 1300 روپے کا اضافہ ہوا تھا جب کہ ہفتے کے روز سونا 4000 روپے فی تولہ سستا ہوا ہے۔

ہفتہ (04 فروری 2023)کے روز بین الاقوامی اور مقامی مارکیٹ سونے کے دام میں بڑی کمی دیکھی گئی ہے۔

منگل کے روز بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے دام 46 ڈالر کمی کے بعد 1865 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کا اثر مقامی صرافہ بازار پر بھی پڑا ہے۔

ملک بھر کے صرافہ بازاروں میں ایک تولہ سونا 4 پزار روپے سستا ہوکر 2 لاکھ 4 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونےکے بھاؤ 3 ہزار 429 روپے گھٹ کر ایک لاکھ 75 ہزار 326 روپے ہوگئے۔

صرافہ بازاروں میں سونےکے ساتھ ساتھ چاندی کے بھاؤ میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔ ہفتےکے روز چاندی کے دام 100 روپے کمی کے ساتھ 2250 روپے فی تولہ ہوگئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close