Featuredاسلام آباد

رواں سال چاند کے نظر آنے پر کوئی تنازع نہیں ہوگا، حکام کا دعویٰ

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ماحولیات میں حکومت نے عید کی چھٹیاں ویک اینڈ کے ساتھ مل کر دینے کی تجویز دے دی۔

سیمی ایزدی کی سربراہی میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ماحولیات کا اہم اجلاس آج بروز منگل 7 فروری کو اسلام آباد کے سینیٹ ہاؤس میں ہوا۔

اجلاس میں محکمہ موسمیات، رویت ہلال کمیٹی اور دیگر افراد کی جانب سے چاند نظر آنے کے تنازع پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر کمیٹی اراکین اور محکمہ موسمیات حکام میں عید کی چھٹیوں پر مذاق ہوتا رہا۔

کمیٹی کے رکن مشاہد حسین سید نے کہا کہ قانون سازی کی کوشش تو فواد چوہدری نے بھی کی تھی، چاند والا مسئلہ تو ایوب خان کے دور سے ہے۔ کمیٹی میں شریک ہمایوں مہمند نے کہا کہ پچھلے سال پوپلزئی صاحب بھی کمیٹی کا حصہ بنے تھے۔

اس دوران کمیٹی اجلاس میں عید کی تعطیلات کا ذکر آیا تو حکام نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اس سال چاند کے مسئلے پر کوئی تنازع پیدا نہیں ہوگا۔

حکام نے یہ بھی کہا کہ عید کی چھٹیاں کوشش ہوتی ہے کہ پیر منگل ملا کر کریں، عید بدھ کو ہو۔ لگے ہاتھوں سینیٹ کمیٹی کے رکن مشاہد حسین سید نے یہ تجویز بھی شرکا کے سامنے رکھ دی کہ اس دفعہ عید ویک ایڈ پر کرلیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close