Featuredکھیل و ثقافت

رونالڈو نے کلب لیگ میں مجموعی طور پر 503 گول سکور کیے: ایک اور سنگ ميل عبور

فٹبال کی دنیا کے بین الاقوامی شہرہ آفاق فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے لیگ کیریئر میں 500 گولز مکمل کر کے ایک اور سنگ ميل عبور کر ليا۔

سعودی پرولیگ میں النصر کلب نے ایک میچ میں الوہدہ کلب کو0-4 گول سے شکست دی ۔ النصر فٹ بال کلب کی طرف سے چاروں گول 38 سالہ کرسٹیانو رونالڈو نے سکور کیے ۔ انہوں نے نہ صرف چاروں گول سکور کئے بلکہ 500 کیریئر لیگ کے گول کے نشان کو عبور کر لیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی لیگ میں کھیلے گئے میچ کی کچھ تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔کرسٹیانو رونالڈو نے تصاویر کے ساتھ جاری پیغام میں لکھا کہ جیت کے ساتھ لیگ میں 500 گولز مکمل ہونے کا احساس ہی کچھ اور ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لیگ کیریئر کے 500 گول کا سنگ میل عبور کرنے پر وہ بہت خوش ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی لیگ میں کھیلے گئے میچ میں النصر نے الوحدہ کو 0-4گول سے شکست دی تھی۔اس میچ کی خاص بات یہ تھی کہ النصر کی جانب سے چاروں گول کرسٹیانو رونالڈو نے کیے تھے۔پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے کلب لیگ میں مجموعی طور پر 503 گول سکور کیے ہیں۔

پانچ بار کے بیلن ڈی اور جیتنے والے 38 سالہ کرسٹیانو رونالڈو نے گزشتہ سال دسمبر میں النصر میں شمولیت اختیار کی تھی۔ رونالڈو نے گزشتہ سال نومبر میں مانچسٹر یونائیٹڈ فٹ بال کلب کو چھوڑ دیا تھا ۔انہوں نے ریئل میڈرڈ کے لیے لا لیگا میں 311 گول سکور کئے تھے۔

اس کے علاوہ انہوں نے جووینٹس کی نمائندگی کرتے ہوئے سیری اے میں 81 گول سکور کیے ۔کرسٹیانو رونالڈو کے چار گولوں نے اس بات کو یقینی بنادیا ہے کہ النصر فٹ بال کلب گول کے فرق پر ٹیبل کے اوپری حصے میں واپس آئے گااور النصر کو ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پکی کرنے کے لئے ایک میچ کی فتح درکار ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close