Featuredسندھ

کراچی: شارع فیصل پر کراچی پولیس چیف کے دفتر پر دہشت گرد حملہ

دو طرفہ شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ وقفے وقفے سے دھماکے بھی ہورہے ہیں

کراچی: شارع فیصل پر کراچی پولیس آفس (کے پی او) پر حملہ ہوا ہے، آفس میں حملہ آو داخل ہوگئے

کراچی پولیس آفس کے دفتر پر حملہ کرنے والے دو دہشت گردوں کلیئرنس آپریشن میں مارے گئے جبکہ دو طرفہ فائرنگ کی زد میں آکر ایدھی رضاکار اور رینجرز اہلکار سمیت 5 زخمی ہوگئے۔ وقوعہ پر دو طرفہ شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ وقفے وقفے سے دھماکے بھی ہورہے ہیں۔

پولیس ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق شارع فیصل پر قائم کراچی پولیس آفس (کے پی او) پر مسلح دہشت گرد داخل ہوئے اور اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ کے بعد علاقے کو سیل کردیا جبکہ شاہراہ فیصل کو عام ٹریفک کیلیے بند کیا گیا۔

شدید فائرنگ کے ساتھ ساتھ متعدد دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں جس پر ہینڈ گرینیڈ مارے جانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ عمارت میں وقفے وقفے سے شدید فائرنگ اور زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی جارہی ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کی فائرنگ کے بعد اہلکاروں نے جوابی فائرنگ بھی کی جبکہ دیگر تھانوں سے نفری بھی طلب کرلی گئی ہے اور اہلکار مورچہ زن ہوگئے ہیں۔ علاوہ ازیں پولیس کمانڈوز کو بھی کے پی آفس طلب کرلیا گیا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو نے کے پی آفس پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سیکیورٹی اہلکار دہشت گردوں سے مقابلہ کررہے ہیں جبکہ رینجرز کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ چکی ہے۔
کے پی آفس میں ایس ایس یو کمانڈوز اور رینجرز حکام داخل ہوگئے ہیں جبکہ دفتر کی بجلی بند کردی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close