Featuredانٹرٹینمنٹ

زارا نور عباس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ زارا نور عباس کی ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔

حال ہی میں اداکارہ زارا نور عباس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں اُن کو ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے پیلے اور ہرے رنگ کا لہنگا زیبِ تن کیا ہوا ہے اور وہ اپنی دوست کی شادی کی تقریب میں رقص کر رہی ہیں۔

اس سے قبل اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر چند تصاویر پوسٹ کی تھیں۔

شئیر کی گئی تصاویر میں زارا نور عباس کو گلابی رنگ کی ساڑھی میں دیکھا گیا تھا جس میں وہ بے حد پیاری لگ رہی تھیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہ زارا نور عباس سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جس کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند بھی کیا جاتا ہے۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close