Featuredپنجاب

سلیکشن نہ پہلے قبول کی نہ آئندہ ہونے دیں گے، مریم نواز

چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز کا کہنا تھا کہ الیکشن لڑیں گے اور جیتیں گے، سلیکشن پہلے قبول کی نہ آئندہ ہونے دیں گے۔

مسلم لیگ ن لاہور ڈویژن کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ سازشی کرداروں سے مکمل نجات نہیں ملی، آر ٹی ایس کی جگہ بابا زحمت کے چیلوں نے لے لی ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ ووٹ کی عزت کیلئے ترازو کے پلڑے برابر کرنے کی فیصلہ کن جدوجہد جاری ہے، مسلم لیگ (ن) پاکستان اوراس کی اکائیوں کے مفادات کا تحفظ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ قوم کوعزت، معاشی ترقی اور سہولت دی۔ نواز شریف، شہباز شریف کی قیادت میں ٹیم پاکستان کا کردار ادا کرنا ہے۔

لیگی نائب صدر نے کہا کہ زمان پارک کے گیدڑ کو دیکھ لوجوعورتوں بچوں کو ڈھال بنائے ہوئے ہے، نواز شریف جھوٹے مقدمات میں اپنی بیٹی کے ساتھ لندن سے جیل چلا گیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایک گیدڑ زمان پارک سے عدالت جانے سے ڈرتا ہے، یہ پولیس اور رینجرز اہلکاروں کے نہیں عدالت اور ججوں کے سر پھاڑ رہا ہے، ملک کے ٹکڑے کرنے کی باتیں کرنے والا عدالتی احکامات کے ٹکڑے کر رہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close