Featuredاسلام آباد

الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کرکے آئین شکنی کی ہے

ہم نے یہ قدم اس لیے نہیں اٹھایا تھا کہ فاشسٹوں کا گروہ آئین و قانون سے کھلواڑ کرے

 اسلام آباد: ہم نے اپنی 2 صوبائی اسمبلیوں کو اس امید پر تحلیل کیا کہ انتخابات 90 روز میں ہوں گے۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کرکے آئین شکنی کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ہم نے اپنی 2 صوبائی اسمبلیوں کو اس امید پر تحلیل کیا کہ انتخابات 90 روز میں ہوں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے یہ قدم اس لیے نہیں اٹھایا تھا کہ فاشسٹوں کا گروہ آئین و قانون سے کھلواڑ کرے۔

انہوں نے کہا کہ خاموش رہنا پاکستان میں آئین و قانون کی بالادستی ختم کرنا ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ اب پاکستانیوں کوعدلیہ اور وکلاء برادری کے ساتھ کھڑے ہونا ہوگا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے 30 اپریل کو ہونے والے انتخابات ملتوی کردیے۔

الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کرنے کا باضابطہ حکم نامہ جاری کر دیا جس کے مطابق پنجاب میں الیکشن 8 اکتوبر کو ہوں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close